امریکا نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کر دیا

امریکہ کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی
امدادی پرواز کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ کی جانب سے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز آج پاکستان پہنچی اور یہ سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا گیا۔ امریکی آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے 6 پروازوں پر امدادی سامان پاکستان پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ایران تعلقات میں نئی بلندیاں، باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
امدادی سامان کی حوالگی
امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے اسلام آباد میں امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا۔
شکریہ ادا کرنا
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام آزمائش کی گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور افواج کے شکر گزار ہیں۔ امدادی سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس کے ذریعے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس سامان میں ٹینٹس، ڈی واٹرنگ پمپ اور جنریٹر شامل ہیں۔