لوئردیر میں 9 سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا
پشاور میں بچے کا بہیمانہ قتل
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لوئر دیر میں 9 سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق باڈوان کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ افنان کی لاش ویرانے میں پھینکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستونگ گرلز ہائی سکول بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاپتہ ہونے کی رپورٹ
پولیس کا کہنا ہے کہ چکدرہ پولیس سٹیشن میں گزشتہ روز 9 سالہ افنان کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کروایا گیا۔ تلاش اور تفتیش کے بعد افنان کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
احتجاج اور مطالبات
ورثا اور اہل علاقہ نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔








