پاکستان اور چین نے 4 ارب ڈالر کی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرلیے

پاکستان اور چین کے درمیان زرعی مفاہمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان 4 ارب ڈالر کی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرلیے گئے۔ اعلامیہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق بیجنگ میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین کی چینی کمپنیوں سے ملاقاتیں ہوئیں، رانا تنویر حسین کی موجودگی میں تاریخی زرعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
زرعی شعبے میں تعاون کی تفصیلات
اعلامیے کے مطابق زرعی شعبے میں 4 ارب ڈالر مالیت کی 24 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ زرعی تعاون پاکستان کے غذائی تحفظ اور برآمدی صلاحیت کو دوگنا کرے گا۔ چین کی 215 ارب ڈالر کی زرعی درآمدات میں پاکستان کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں۔ رانا تنویر نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی منڈی کے مقابلے میں کم قیمت پر زرعی اجناس فراہم کرسکتا ہے۔