سیلاب متاثرین جب تک واپس نہیں جاتے ہمارے مہمان ہیں: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
صوبائی وزیرتعلیم کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات نے وہاڑی میں فلڈ ریلیف کیمپ موضع لکھا بنگلہ میں سہولیات کا جائزہ لیا اور محفل عید میلاد النبی ﷺمیں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے و چیئر پرسن ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف، بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل، ڈپٹی کمشنر وہاڑی، عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، محمد افضل بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائیہ نے معرکہ حق میں اپنے کردار سے دنیا کو حیران کر دیا: صدر و وزیراعظم
فلڈ ریلیف کیمپ کی سہولیات کا معائنہ
صوبائی وزیر تعلیم نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپس کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام محکموں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی، عمرانہ توقیر اور اے ڈی سی ریونیو، بابر سلیمان نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر، صوبائی وزیر تعلیم نے تمام محکموں کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا، ریسکیو 1122 کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے کینگروز کو انہی کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کردی، وزیر اعلیٰ کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
سیلاب متاثرین سے براہ راست رابطہ
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خیموں میں سیلاب متاثرین سے سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ متاثرین نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متاثرین کو بتایا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آپ لوگوں کے پاس آئے ہیں اور آپ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں عورت مارچ کا مظاہرہ، عام شہریوں کی بھی شرکت
بچوں کے ساتھ مداخلت
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود مکتب سکول کا بھی جائزہ لیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ انہوں نے بچوں میں کھلونے تقسیم کیے اور مختلف سوالات کیے جن کا بچوں نے پراعتماد طریقے سے جواب دیا۔ بچوں نے بتایا کہ انہیں ریلیف کیمپ میں کھانا، پھل اور دودھ فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں پر گولیاں برسا دیں، 10ہلاک
محفل میلاد کی تقریب میں شرکت
صوبائی وزیر تعلیم نے فلڈ ریلیف کیمپ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفےٰ ﷺمیں بھی شرکت کی۔ محفل میلاد میں ثناء خواں نے رسول مقبول ﷺ کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملے میں اب تک کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کو تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا
وزیر تعلیم کی جانب سے متاثرین کی حوصلہ افزائی
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے ساتھ میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں اور ان کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پسرور: شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سکولوں میں چھٹی کا اعلان
محکموں کی خدمات کا ذکر
ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ ہر تحصیل میں روزانہ 10 ہزار متاثرین سیلاب کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی کے اقدامات
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔








