ریاست اور سیاست کی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کیا جائے: وزیر اعلیٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست اور سیاست دونوں کی کامیابی صرف اسی وقت ممکن ہے جب سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہندو اور سکھ طالبعلموں سے پاکستان کی محبت میں گرماگرمی اور دو دو ہاتھ بھی کر بیٹھتے پھر انکے سامنے ”لے کے رہیں گے پاکستان“ کے نعرے لگاتے
عید میلاد النبی ﷺ کی اہمیت
مریم نواز نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے احترام انسانیت، درگزر اور عدل کا درس دیا۔ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سازشوں کی فضا میں گھرے ویرات اور روہت، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناکام، بھارت میچ ہار گیا
احتیاط و جوش و جذبہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق رحمت للعالمین خاتم النبیین ہادی عالم نبی کریم حضرت محمد ﷺ کا جشن میلاد النبیؐ شایان شان طور پر انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وفد کی متنازعہ صومالیہ سے صومالی لینڈ کے صدر سے ملاقات، بربیرا کی بندرگاہ اور فضائی اڈے کا دورہ
شہروں کی رونق
عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر شہر، گلی گلی چراغاں کیا گیا ہے جبکہ مساجد سمیت بلند عمارتوں، بازاروں اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے۔
محفلیں اور سیکڑوں درود و سلام
ملک بھر میں درود و سلام کی محفلیں آقائے دو جہاں سے محبت کے اظہار کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔








