پی ٹی اے کا غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کلون موبائل فونز کے خلاف کریک ڈاؤن

چھاپے کے دوران موبائل فونز کی غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زونل آفس ایبٹ آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ایبٹ آباد کے ساتھ مل کر موبائل فونز کی غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کْلون/پیچڈ ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز معدے کی خرابی سمجھتے رہے لیکن 12 سالہ بچی میں دماغ کی انتہائی خطرناک بیماری نکل آئی، موت ہوگئی۔
چھاپوں کی تفصیلات
یہ چھاپے فوارہ مسجد موچی بازار ہری پور اور مین جی ٹی روڈ ہری پور کے موبائل مرمت کی دکانوں پر مارے گئے، جن میں موبائل فونز، ڈیسکٹاپ پی سیز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آرز ضبط کر لیے گئے۔
گرفتاری اور قانونی کارروائی
موقع پر تین افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کے حوالے کیا گیا۔