رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا

مکمل چاند گرہن کا واقعہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا، پاکستان میں بھی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ کو پنجاب میں تحریک چلانے کے لیے رکھا گیا ہے، ٹویٹ کرنے کے لیے نہیں، سلمان اکرم راجا
چاند گرہن کا وقت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج (7 ستمبر) رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا، رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ جزوی گرہن 12 بجکر 57 منٹ پر ختم ہوگا، 8 ستمبر کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین بڑی عسکری قوت، فوجی پریڈ پر کتنے سو ارب خرچ ہوئے۔۔؟ تہلکہ خیز انکشاف
چاند گرہن کا مشاہدہ
چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا جا سکے گا، علاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ
فلکیاتی ماہرین کی رائے
ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل چاند گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور زمین کا سایہ مکمل طور پر چاند کو ڈھانپ لیتا ہے، اس دوران چاند سرخ مائل یا تانبے جیسا رنگ اختیارکر لیتا ہے جسے “بلڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔
سورج گرہن کی معلومات
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن آسٹریلیا کے جنوبی حصے بحرالکاہل، بحرِاوقیانوس اور انٹارکٹیکامیں دیکھا جا سکے گا تاہم سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔