بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو گولیاں مارکر قتل کر دیا

عورت کا بیٹے کے ہاتھوں قتل
نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹھل کے گاؤں محمد پناہ کٹوہر میں بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اسٹیبلشمنٹ رابطہ کرتی ہے تو مذاکرات کے لیے جائیں گے ، بیرسٹر گوہر
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ میر نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی ہی والدہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
لاش کی منتقلی اور ملزم کی فراری
اہل علاقہ نے لاش کو ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملزم قتل کرنے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کردی۔