عمران خان کو ختم کرنے کا منصوبہ صرف اس لیے التوا کا شکار ہے کہ ایک مناسب لیڈر کی تلاش ہے جو خان کے خلا کو پر کر سکے؟ معید پیرزادہ کا دعویٰ

تحریک انصاف کے ممکنہ مستقبل پر گفتگو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی اور یوٹیوبر معید پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو ختم کرنے کا منصوبہ صرف اسلئے التوا کا شکار ہے کہ ایک مناسب لیڈر کی تلاش ہے جو خان کے خلا کو بھر سکے۔ چونکہ کوئی مل نہیں رہا، اس لئے ایسے حالات پیدا بھی کیے جا سکتے ہیں جس میں ایک قدرتی لیڈر پیدا ہو جائے!
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملا دی، ان کی باتوں کو اب سنجیدہ نہیں لینا چاہیے: خواجہ آصف
نواز شریف کی موجودہ صورتحال
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ بظاہر نواز شریف اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ اس کا سارا ملبہ شریف خاندان پر گرا دیا جائے گا۔ یوٹیوبر معید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتا ہے کہ کوئی ایسا سیاسی حل نکل آئے کہ عمران خان پاکستان سے باہر چلا جائے، مگر عمران کسی ایسے سمجھوتے کے لئے تیار نہیں!
مستقبل کی پیشگوئی
ان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب وغریب صورتحال بہت دیر تک چل نہیں سکتی اور کسی نہ کسی سمت میں چیزوں کو چلنا پڑے گا؟
عمران خانُ کو ختم کرنے کا منصوبہ صرف اسلئے التوا کا شکار ہے کہ ایک مناسب لیڈر کی تلاش ہے جو خانُ کے خلا کو پر کر سکے؟ چونکہ کوئی مل نہیں رہا اسلئے ایسے حالات پیدا بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں جس میں ایک قدرتی لیڈر پیدا ہو جاے! بظاہر نواز شریف اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ جانتے…
— Moeed Pirzada (@MoeedNj) September 6, 2025