آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا خدشہ

شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مون سون بارشوں کا 10واں سپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، جج نے محفوظ فیصلہ سنادیا

ماضی کے بارشوں کا جائزہ

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ لاہور اور شیخوپورہ میں 2 ملی میٹر، منڈی بہاوالدین اور نارووال میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جبکہ منگلا میں 72، جہلم میں 40، مری میں 8، ملتان میں 4 اور بہاولپور میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

فلیش فلڈنگ کا خطرہ

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 9 ستمبر تک ڈیرہ غازی خان میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...