سیلاب زدگان کو بجلی کے بلز اور ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی: وزیر خزانہ پنجاب

سیلاب زدگان کی مدد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلاب زدگان کو بجلی کے بلز اور ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ امداد کے لیے باقاعدہ پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ متاثرین کی بحالی کا عمل پانی اترنے پر نقصانات کے تخمینے کے بعد آغاز کیا جائے گا۔ متاثرہ علاقوں سے سیلاب زدگان کو فلڈ ریلیف کیمپس تک لایا جا رہا ہے جہاں انھیں قیام و طعام اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں صرف سرکاری ادارے ہی نہیں بلکہ سول سوسائٹی اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز بھی سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا

وزیر خزانہ کا دورہ

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے گزشتہ روز فیض پور کلاں اور چوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپس کے دورے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر نے کیمپس میں منعقدہ عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دعائیں کروائیں۔ انہوں نے متاثرین کی دلجوئی کی اور ان میں تبرک تقسیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات

بعد ازاں صوبائی وزیر نے لاہور دہلی گیٹ میں عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس میں بھی شرکت کی۔ عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس سال نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 سال کی یوم ولادت پر پنجاب حکومت کی جانب سے ربیع الاول کے پورے مہینے میں تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ تقریبات میں نوجوان نسل کی تربیت کے لیے نبی کریمﷺ کی شخصیت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

ہماری مشترکہ ذمہ داری

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پوری زندگی ہمارے لیے نمونہ حیات ہے۔ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے۔ اب ہمیں نبی کریم رحمت اللعالمینﷺ کے امتی ہونے کا حق ادا کرنا ہے اور وطن عزیز کو ایسی ریاست کے طور پر پروان چڑھانا ہے جہاں امن و امان ہو، مساوات ہو، بھائی چارہ ہو۔ سیلاب زدگان کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں اپنی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...