رؤف کلاسرا نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کی سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

سینئر صحافی کا تبصرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کی سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظفرگڑھ کے اس نوجوان ڈپٹی کمشنر کو میں داد دیتا ہوں جو اس ملک کی حکمران کلاس کے ایلیٹ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ سے جو بدلہ لے رہا ہے وہ تاریخ میں سول سروس کے باقی گروپس یا سیاستدان یا میڈیا یا عوام مل کر بھی نہیں لے سکتے تھے۔ یہ کلپ دیکھ کر دل میں ٹھنڈ سی پڑ گئی اے قسمے۔ شکریہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ڈی چوک پر لاشیں گرانے آ رہی ہے؛ فیصل واوڈا
بیورکریسی کا زوال
سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر تحریر میں کہا ہے کہ بیوورکریسی کا زوال تو بہت پہلے آچکا تھا۔ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 2001 سے کور کررہا ہوں۔ وہاں بیوروکریٹ کا پتہ چلتا ہے وہ کتنے پانی میں ہے۔ اچانک 2006 میں محسوس کیا بیوروکریٹ کی کچھ بہتر کلاس کی اکثریت ریٹائرڈ ہوگئی تھی اور اب زیادہ تر کلرک اور سپرنٹنڈنٹ لیول کے افسران گریڈ 22 میں ماردھاڑ منت ترلہ کر کے اوپر پہنچ گئے تھے۔ اگرچہ اکا دکا افسران ابھی بھی موجود تھے لیکن زیادہ اب منت ترلہ کلاس اوپر آگئی تھی جو اب پیسہ کمانا چاہتی تھی پبلک سروس نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف فتح پر گورنر ہاؤس سندھ میں جشن، رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ بھی لگائی گئی
نئی نسل کے DMG افسران
رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کی کلاس مر چکی تھی لیکن میں کسی ثبوت کی تلاش میں تھا جو آج آنکھ سے گزرا۔ اب یہ وہ DMG کی نئی نسل ہے جو اپنے ساتھ آئی پیڈ لے کر چلتی ہے اور دو روٹیاں سیلاب زدگان کو دے کر مریم نواز صاحبہ کی تصویر بھی دکھاتی ہے اور پھر روٹیاں دیتی ہے۔ یقین کریں مجھے آج ایک عجیب سی کمینی خوشی ہورہی ہے کہ DMG افسران پر الزام لگتے رہتے ہیں کہ ان بابوز نے اس ملک کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ برباد کیا۔ حکمرانوں کے ساتھ مل کر اس ملک کی جڑیں کمزور کیں۔ بیرون ملک اثاثے بنائے اور شہریتیں لیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈراما میں استاد اور طالب علم کے رومانس پر تنقید، ہمایوں سعید کا مؤقف سامنے آگیا
ڈپٹی کمشنر کے عہدے کی صورتحال
سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار دور سے ڈپٹی کمشنر کے عہدے ٹکے ٹوکری ہونے شروع ہوئے۔ ڈی سی بھی بولی پر ضلع لینے لگے۔ مانیکا، بزدار، گجر & گگا گوگی گینگ نے پنجاب میں ات مچائی اور نالائقی کو پروموٹ کیا۔ لمبا مال بنایا۔ اب مریم نواز صاحبہ اپنے دور میں ان بابوز کو انگریز دور کے اس عہدے کو اب یہاں تک لائی ہیں کہ دو روٹیاں دینے سے پہلے مریم صاحبہ کی تصویر کو سیلوٹ کرنا ہے۔
نتیجہ
رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ کے اس نوجوان ڈپٹی کمشنر کو میں داد دیتا ہوں جو اس ملک کی حکمران کلاس کے ایلیٹ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ سے جو بدلہ لے رہا ہے وہ تاریخ میں سول سروس کے باقی گروپس یا سیاستدان یا میڈیا یا عوام مل کر بھی نہیں لے سکتے تھے۔ یہ کلپ دیکھ کر دل میں ٹھنڈ سی پڑ گئی اے قسمے۔ شکریہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ۔
بیوورکریسی کا زوال تو بہت پہلے آچکا تھا۔ میں پبلک اکاونٹس کمیٹی 2001 سے کور کررہا ہوں۔ وہاں بیوروکریٹ کا پتہ چلتا ہے وہ کتنے پانی میں ہے۔ اچانک 2006 میں محسوس کیا بیوروکریٹ کی کچھ بہتر کلاس کی اکثریت ریٹائرڈ ہوگئی تھی اور اب زیادہ تر کلرک اور سپرنٹنڈنٹ لیول کے افسران گریڈ 22 میں… pic.twitter.com/BkKVMrrrq0
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) September 6, 2025