ملتان؛ سیلاب متاثرین کے لیے اقدامات پر باپ نے اپنے سرکاری ملازم بیٹے کی کلاس لے لی اور اسے جھوٹا قرار دیدیا

باپ نے بیٹے کی جھوٹ بولنے پر کلاس لی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلاب متاثرین کے لئے اقدامات پر باپ نے اپنے سرکاری ملازم بیٹے کی کلاس لے لی اور اسے جھوٹا قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،آخری حد تک تعاقب کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ بلوچستان
سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر ہو گئی
تفصیلات کے مطابق صحافی ضعیم لغاری نے ملتان میں سیلاب متاثرین کے انٹرویو کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں ایک باپ نے اپنے سرکاری ملازم بیٹے کی کلاس لے لی اور اسے جھوٹا قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ ایئرپورٹ سے درجنوں افغان شہریوں کو جعلی کاغذات پر بیرون ملک فرار کرانے کا سنسنی خیز انکشاف، نیاتنازعہ کھڑاہوگیا
ابا کی باتیں
سرکاری ملازم شخص کے والد نے کہا کہ پانی کی ایک بوتل بھی نہیں پہنچی، بیٹا ہے میرا، یہ تھوڑا پڑھا لکھا ہے میں ان پڑھ ہوں، میں نے حقیقت بیان کی ہے، یہ جھوٹ بولتے ہیں جو پڑھے لکھے لوگوں ہیں۔ میرا بیٹا 100 فیصد جھوٹ بول رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی بحالی کے فیصلے پر عمل نہ ہونے پر ذمہ دار افسران طلب
سرکاری ملازم کا موقف
سرکاری ملازم نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ حکومتی نمائندے نہیں پہنچ رہے۔
اس پر صحافی نے کہاکہ آپ کے والد کہہ رہے ہیں۔
جس پر سرکاری ملازم نے کہا کہ جی میں نے سنا ہے، میں ان کی بات سے بھی مکمل اتفاق کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 23 ورلڈ سکواش کا چیمپئن بن گیا
صحافی کے سوالات
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے والد غلط بیانی کر رہے ہیں؟ اس پر سرکاری ملازم نے کہا کہ بالکل نہیں کہنا چاہ رہا، جو انہوں نے حقائق بتائے وہ بھی حقیقت ہیں، جو میں بتا رہا ہوں ان کو بھی ہم غلط نہیں کہہ سکتے۔
سرکاری ملازم نے کہا کہ جو سیدھی بات ہے، حکومت کیا کرے، لوگ یہاں ڈھیٹ ہو کر بیٹھے ہوئے ہیں، سات دن پہلے انہوں نے کوئی ایسی بات نہیں کی، اس وقت جو صورتحال ہے کچھ لوگ جو 5 فیصد بیٹھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیلا روس کے صدر کی آج پاکستان آمد، اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول
نقصان کی حقیقت
رپورٹر نے سوال کیا کہ متاثرین تک پانی کی بوتل پہنچی؟ سرکاری ملازم نے کہا کہ بالکل نہیں پہنچی۔
رپورٹر نے کہا کہ ایک پانی کی بوتل تک نہیں پہنچی، کیا کر رہی ہے آپ کی حکومت؟
اسی دوران سرکاری ملازم کے والد نے کہا کہ پانی کی بوتل پہنچی ہے، بیٹا ہے میرا، یہ تھوڑا پڑھا لکھا ہے، میں ان پڑھ ہوں، میں نے حقیقت بیان کی ہے، یہ جھوٹ بولتے ہیں جو پڑھے لکھے لوگ ہیں۔ میرا بیٹا 100 فیصد جھوٹ بول رہا ہے۔ میں نے جو کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک بوتل پانی کی پہنچی ہو تو دکھائیں۔
ویڈیو کا تبصرہ
ملتان کے قریب سیلاب متاثرین کا میں انٹرویو کر رہا تھا جس میں ایک سرکاری ملازم بول رہا تھا حکومت اچھا کام کر رہی ہے، اچانک اس کا والد آجاتا ہے۔
سیلاب متاثرین کی حکومت نے کوئی مدد نہیں کی، میرا بیٹا جھوٹ بول رہا ہے، پانی کی ایک بوتل تک نہیں پہنچی، باپ نے بیٹے کی کلاس لے لی pic.twitter.com/cr14dUR1Z4— Zaeem leghari (@Zaeemlegharii) September 6, 2025