سامعہ حجاب کیس: ملزم حسن زاہد کے وکیل نے عدالت میں اہم ثبوت پیش کردیئے۔

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف سیکرٹری کے پی وفاقی پر حملہ آور ملازمین کی ترقی روکیں،طلال چودھری
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے کیس کی سماعت کی، حسن زاہد کے وکیل کی جانب سے ملزم اور مدعی کی ٹرانزکیشن ہسٹری عدالت میں پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق
وکیل صفائی کا موقف
وکیل صفائی نے کہا کہ پولیس پہلے بتائے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ تھا، آج 5 دن بعد ملزم کو پیش کیا گیا ہے عدالت پہلے ریمانڈ کا آڈر دیکھ سکتی ہے جس پر پولیس نے موقف اپنایا کہ پچھلے آرڈر میں 2 دن کے ریمانڈ کی بات ٹاپئنگ کی غلطی تھی جس کو فوراً ٹھیک کروا لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مُعروف کامیڈین برکت علی نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟
منگنی کی تصدیق
وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم حسن زاہد اور مدعیہ کی منگنی ہوچکی ہے، وکیل نے حسن زاہد اور سمعیہ حجاب کی منگنی کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کیں، مدعیہ سمعیہ حجاب کی والدین کے حوالے بیان کی ویڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم میں پاکستان تحریک انصاف کا یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
پراسیکیوشن کی جانب سے معلومات
پراسیکیوشن نے عدالت میں بتایا کہ ملزم سے 45 ہزار روپے رقم ریکور کر لی گئی ہے، ملزم سے گاڑی، اسلحہ اور ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، ملزم کا مزید 8 روزہ ریمانڈ مطلوب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون کا نیا سپیل پاکستان میں داخل، بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان
ملزم کے دفاع میں دلیل
وکیل صفائی نے کہا کہ حسن زاہد نے ایک مقدمہ میں ضمانت کروائی تو جان بوجھ کر دوسرے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، جس وقت کا وقوعہ بنایا گیا ہے ملزم اس وقت جناح سپر مارکیٹ میں موجود تھا۔ ملزم حسن زاہد نے سامعہ حجاب سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو جعلی رسیدیں دی گئیں۔
مقدمہ درج
ملزم حسن زاہد کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔