سیالکوٹ کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر

سیالکوٹ میں سرکاری سکولوں کی بندش
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ ضلع کے 80 سرکاری سکولز بدستور 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین: ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک
سیلاب سے متاثرہ سکولز
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے سکولز متاثر ہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کی یوتھ ڈیجیٹل سمٹ جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں ہوگی، 12ہزارسے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروالی
بندش کی مدت اور علاقوں کی تفصیلات
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد سکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ اور پسرور کے سرکاری سکولز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں۔ تحصیل سمبڑیال کے کئی سکولز میں بھی تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل میں مباحثہ، پاکستان کی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق قرارداد منظور
حفاظتی اقدامات
حکام نے سیلابی پانی سے اسکولز کے احاطے متاثر ہونے اور حفاظتی نقطہ نظر سے بندش ضروری قرار دیدی۔ کہا والدین اور طلبہ تعاون کریں، بچوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
پرائیویٹ سکولز کی حیثیت
واضح رہے کہ نئے حکمنامے کا اطلاق صرف سرکاری سکولوں پر ہوگا۔ ضلع کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھل چکے ہیں۔