خیبرپختونخوا کے میٹرک کے امتحانات میں خراب رزلٹ سکولوں کے پرنسپلز کو لے ڈوبا، 15 پرنسپلز کو معطل
پشاور میں سکولوں کے پرنسپلز کی معطلی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارگردگی پر صوبے کے سکولوں کے 15 پرنسپلز کو معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی حکمران جماعت کی خصوصی دعوت، مریم نواز چین کا دورہ کرنیوالی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی
معطلی کا اعلامیہ
ورکرز ویلفئیر بورڈ خیبر پختونخوا نے پرنسپلز کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ورکنگ فولکس گرائمر اسکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، ہری پور ٹو کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد خان چائے والا کی شہریت سے متعلق نادرا کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے
مزید پرنسپلز کی معطلی
اعلامیے میں کہا گیا کہ ورکنگ فولکس گرائمر اسکول حطار، کرک، کوہاٹ ون، کوہاٹ ٹو، ورکنگ فوکس گرائمر اسکول پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی اور سوات کے پرنسپل بھی ناقص کارکردگی پر معطل کردیے گئے۔ اس کے علاوہ، پرنسپل ورکنگ فوکس گرائمر اسکول تحت بائی اور پرنسپل ورکنگ فولکس گرائمر ہائیر سیکنڈری سکول کو بھی معطل کردیا گیا۔
ذمہ داری کی منتقلی
اعلامیے میں کہا گیا کہ معطل پرنسپلز کی ذمہ داریاں وائس پرنسپلز اور سنیئر ملازمین کے حوالے کردی گئی ہیں.








