بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی اطلاع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑے جانے کے حوالے سے پاکستان کو آگاہ کردیا۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
سیلاب الرٹ کا اجراء
وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے زیریں، فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا: اویس لغاری
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ہدایات
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے اونچے درجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے اور کہا کہ دریائے ستلج پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا بیان
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ اب ستلج میں پانی کا بہاؤ بہت زیادہ نہیں ہے، گنڈھا سنگھ اور راوی میں پانی کم ہورہا ہے، ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ پر بڑا خطرہ نہیں لیکن وہاں پر پانی کم نہیں ہو رہا ہے۔