وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

وزیر داخلہ کا تعزیتی پیغام
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب ندا یاسر امتحان میں نقل کرتی پکڑی گئی تھیں؛ مارننگ شو میں خود ہی پوری کہانی سنا دی
دلی ہمدردی اور تعزیت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنید انوار اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
صبر کی دعا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ والدہ کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین