پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا

پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے باضابطہ اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن، مری میں الرٹ جاری

فضائی معاہدہ کی کامیابی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان میں فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے۔ معاہدہ رابطوں بالخصوص صدر ایران کے حالیہ دورہ کے باعث ممکن ہوا، تعاون اور سہولت کاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ

پہلی براہ راست پرواز

ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران کی معروف فضائی کمپنی ایران ایئر ٹور اسلام آباد کیلئے پہلی براہ راست پرواز چلائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ اور عوامی روابط مضبوط ہوں گے، کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مبارکباد اور امیدیں

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام، سیاحت سے وابستہ افراد اور کاروباری حلقوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ امید ہے براہ راست پرواز سے سیاحت پہلے سے کہیں زیادہ فروغ پائے گی، ایرانی شہری پاکستان کے خوبصورت مناظر اور مہمان نوازی سے لطف اٹھائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...