اگست میں 190 آپریشنز کیے گئے، کتنے دہشتگرد مارے گئے اور گرفتار ہوئے۔؟ آئی جی خیبر پختونخوا نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
پشاور میں آپریشنز کی تفصیلات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اگست کے مہینے میں خیبر پختونخوا میں 190 آپریشنز کیے گئے۔ اس دوران کتنے دہشتگرد مارے گئے اور گرفتار ہوئے؟ اس حوالے سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے اہم تفصیلات شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
فورسز کی اقدامات
انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ فورسز خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کی موجودگی اور ان کی کارروائیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے حماس کے سینئر رہنما خالد الحیہ کون ہیں؟
آپریشنز کی کامیابی
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان، لکی مروت، باجوڑ، وزیرستان، خیبر، بنوں اور دیر میں کئی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ صرف گزشتہ ماہ میں 190 آپریشنز کے دوران 39 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 110 کو گرفتار کیا گیا۔
سیکیورٹی اقدامات میں بہتری
فتنہ الخوارج کی جانب سے سڑکوں پر ناکے لگانے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے، جبکہ سی پیک کی حفاظت کے لیے موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر دن رات گشت شروع کردیا گیا ہے۔








