نیپال میں جنریشن زیڈ کی احتجاجی تحریک، علاقائی بالادستی کے لیے کون سا ملک انتشار پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے؟ تہلکہ خیز رپورٹ

نیپال میں جنریشن زیڈ کی احتجاجی تحریک

لاہور (طیبہ بخاری سے) نیپال میں جنریشن زیڈ کی احتجاجی تحریک، علاقائی بالادستی کے لیے کون سا ملک انتشار پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

بھارت کی مخر جنگی حکمت عملی

باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ "نیپال میں جنریشن زیڈ کی احتجاجی تحریک، بھارت کے خطے میں علاقائی بالادستی کے پس پردہ عزائم آشکار ہو گئے۔ بھارت نیپال کے نوجوانوں کو استعمال کر کے جنریشن زیڈ تحریک کے ذریعے انتشار پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ہندوتوا نظریئے پر قائم بھارت علاقائی بالادستی کے لیے نیپال سمیت ہمسایہ ممالک میں اندرونی مداخلت میں مصروف ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ پوری طرح نیپال میں جنریشن زیڈ کی احتجاجی تحریک کو ایجنڈے کے تحت نمایاں کر رہے ہیں۔

نیپال میں احتجاج اور سوشل میڈیا پابندیاں

خود بھارتی اخبار "انڈین ایکسپریس" کے مطابق "نیپال میں سوشل میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج اور جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیپالی حکومت نے فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب سمیت 26 پلیٹ فارمز بند کر دیئے۔ نیپالی نوجوان رہنماؤں نے مظاہرین کی حمایت کی، کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔"

بھارتی مداخلت کے شواہد

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی حکومت خطے میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے ایسی تحریکوں کی حمایت کر رہی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں بھی بھارت نیپال کی جغرافیائی سالمیت کو چیلنج کرتے ہوئے نئے نقشے جاری کر چکا ہے۔ نقشوں میں نیپال کے کالاپانی، لیپولیخ اور لمپیادھورا کو بھارتی علاقہ دکھایا گیا جس پر نیپال نے سخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔ بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد پر مالدیپ میں "بھارت نکل جاؤ" نامی احتجاجی مہم بھی چلائی گئی تھی۔ مالدیپ کی حکومت کے 3 عہدیدار، مودی کو "مسخرہ"، "دہشت گرد" اور "اسرائیل کی کٹھ پتلی" کہہ چکے ہیں۔

بھارت کی جارحانہ خارجہ پالیسی

بھارت بنگلہ دیش میں بھی سیاسی مداخلت سے شیخ حسینہ جیسی کرپٹ وزیراعظم سے مفاد حاصل کرتا رہا، بنگلہ دیش کے ساتھ "تیستا دریا" کا تنازعہ اور پاکستان کے ساتھ "سندھ طاس معاہدے" کی معطلی بھارت کی آبی جارحیت کی واضح مثالیں ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ بھارت اس سے قبل سری لنکا میں تامل ٹائیگرز تحریک کو بڑھانے اور 2022ء کے فسادات کرانے میں ملوث رہا ہے۔ ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ بیانات اور اندرونی مداخلت بھارت کی مخاصمت اور جارحانہ ذہنیت کے عکاس ہیں۔ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت پر سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ کا بیان بھارتی مداخلت کا واضح ثبوت ہے۔ بھارت بطور Net security destabilizer خطے کے ہر ملک میں امن و خود مختاری کو نقصان پہنچانے پر تلا ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...