بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی کی آمد بارے آگاہ کر دیا
بھارتی ہائی کمیشن کا پانی کی صورتحال پر رابطہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں پانی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں پاکستانی حکام سے رابطہ کیا اور مزید پانی کی آمد کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کی ہے، ابھی ایسی کوئی ہدایت نہیں آئی: نثار جٹ
سیلابی صورتحال اور بہاؤ کی معلومات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور ڈاؤن سٹریم میں بدستور اونچے درجے کا سیلاب ہے اور بھارتی حدود میں موجود سیلابی ریلا پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس وقت دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائد کا بجٹ سرپلس رہا، رپورٹ
پانی کے بہاؤ میں کمی کا دعویٰ
ادھر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی میں مسلسل کمی ہونا شروع ہو گئی ہے، دریائے ستلج میں گزشتہ 12 گھنٹوں میں پانی کے بہاؤ میں تقریباً 70 ہزار کیوسک کی کمی ہوئی ہے۔
پانی کے بہاؤ میں حالیہ تبدیلیاں
دریائے ستلج میں گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک سے بھی تجاوز کر چکا تھا، اب دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور دریائے ستلج میں کمی کے باوجود ابھی بھی اونچے درجے کی سیلابی صورت حال برقرار ہے۔








