1 مئی اور توشہ خانہ کیسز: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: دادا کبھی اپنے اصول، میرٹ سے نہ ہٹے خواہ سامنے کوئی بھی ہو، نہ ہی کبھی سچ کے علاوہ بات کہی یا سنی، یہ خوبیاں اگلی نسل میں بھی منتقل ہوئیں

ایڈیشنل جج کا حکم

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت 7 اکتوبر تک برقرار رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملبہ گرنے کا خطرہ، اسرائیلی سٹاک مارکیٹ کے قریب کئی عمارتوں کو سیل کر دیا گیا

گرفتاری سے روکنے کا حکم

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات، اقدامِ قتل اور احتجاج کے مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع دی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدوں کے الزام پر عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آغاجانی کاوائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے اعزاز میں عشائیہ

سماعت کی پراگندہ صورتحال

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر آج بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری، شبمن گل نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

مجموعی فیصلہ

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ سنایا جائے گا۔

وکیل کی موجودگی

سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری پیش ہوئے، ان کے خلاف تھانہ ترنول، کراچی کمپنی، کوہسار سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...