فلور ملز مالکان کو 3 روز کی مہلت، سٹاک رجسٹریشن نہ کرانے پر سخت کارروائی ہوگی: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات و ثقافت کی گندم کی حفاظت کی یقین دہانی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایت ہے کہ گندم کا ایک بھی دانہ ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ خانیوال میں گندم کے نقصان پر وزیر اعلیٰ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ سمیت متعلقہ افسران کو معطل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: دومرکزی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد، ایک کی منظور

گندم اور آٹے کی فراوانی

انہوں نے کہا کہ صوبے میں گندم اور آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے، فلور ملز مالکان کو 3 دن کی مہلت دی گئی ہے کہ اپنے سٹاک کی رجسٹریشن کروائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکومت پنجاب عوام کو مہنگے آٹے کے ذریعے قتل نہیں ہونے دے گی اور روٹی کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 8 لڑکیوں کی 60 سالہ ماں کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا، لاش برآمد

ناجائز منافع خوری کے خلاف اقدامات

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فلور ملز مالکان سے ملاقات کی ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت کسی کو منافع کمانے سے نہیں روکتی، لیکن عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چینی کی سرکاری قیمت پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا، جبکہ آٹے کی قیمت پر بھی سختی سے کنٹرول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

آزادی اظہار پر قدغن کی مذمت

اس موقع پر انہوں نے صحافی طیب بلوچ پر ہونے والے تشدد کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جب ہم ان کو فساد پارٹی کہتے ہیں تو برا مناتے ہیں، لیکن دوسروں پر الزام تراشی ان کا وطیرہ ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ صرف وہی درست ہوں جو انہیں پسند ہو۔

عوامی حقوق کا تحفظ

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں سیاسی ورکرز پر دہشت گردی کے مقدمے قائم کیے گئے، مگر آج وہی ورکرز ووٹ ڈالنے کے حق سے سرفراز ہیں۔ ’’عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور کسی کو عوامی مفاد کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...