نیپال کے مستعفی وزیراعظم بھی ملک سے فرار، ویڈیو سامنے آگئی

نیپال کے مستعفی وزیراعظم کی فراری
کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال کے مستعفی وزیراعظم کے پی شرما اولی بھی ملک سے فرار ہو گئے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
Nepal PM Flees in Chopper, Likely Heading to Dubai Amid Gen-Z Protests #nepalprotest #protest #genz #genzprotest #kathmandu #KathmanduProtest #SocialMediaBan #nepalnewsupdate #nepalnewstoday #nepalnews #NepalBreakingNews #nepalupdate #nepal #NepalGenZProtest #KPSharmaOli pic.twitter.com/eKZ3ucZ448
— Northeast Live (@NELiveTV) September 9, 2025
بھاگتے ہوئے وزیراعظم
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بظاہر دیکھا گیا کہ مستعفی وزیراعظم شرما اولی ملک سے نکلنے کیلئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ نیپالی فوج نے وزراء کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان کے گھروں سے نکال کر فوجی بیرکوں میں منتقل کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔
احتجاج کا سلسلہ جاری
نیپال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی اٹھائے جانے اور وزیراعظم شرما اولی کے استعفے کے باوجود احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ، بعض سرکاری رہائش گاہوں اور سپریم کورٹ کو آگ لگا دی جبکہ وزرا کے گھروں اور سیاسی دفاتر پر حملے بھی کیے۔ پتھراؤ سے نیپالی کانگریس پارٹی کے مرکزی دفتر کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
وزراء کی استعفی اور حکومت کی تبدیلی
مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر 3 وزرا اور وزیراعظم مستعفی ہوگئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے پی شرما اولی کے استعفے کے بعد صدر رام چندر نے نیا حکومتی سربراہ منتخب کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔