سیلاب کا خطرہ، رحیم یارخان میں 12 فلڈ ریلیف کیمپ قائم، 7ہزار آبادی کا انخلاء

پنجاب حکومت کی سیلاب زدگان کی خدمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ٹیم سیلاب زدگان کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ رحیم یار خان میں سیلاب کے اندیشے کے پیش نظر 7 ہزار آبادی کا انخلاء ممکن بنایا گیا۔ کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے انخلاء آپریشن کی نگرانی کی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 24 بوٹس کے ذریعے کامیاب انخلاء آپریشن کیا گیا۔
ریلیف کیمپوں کا قیام
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدگان کے لیے رحیم یار خان میں 12 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے صفائی اور فیومگیشن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ فلڈ ریلیف کیمپ کے قریب کلینک آن ویل بھی سیلاب زدگان کی علاج معالجہ کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔