ایشیا کپ کا افتتاحی میچ، افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ٹاس ہو گیا

افغانستان کا ٹاس جیتنے کا فیصلہ
ابوظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔
ایشیا کپ کی معلومات
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے گروپ بی میں شامل ہیں۔ اس سے قبل منگل کو اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز جمعے کو عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔