نیپال میں پرتشدد مظاہرین نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا
نیپال میں پُرتشدد مظاہرے
کٹھمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپال میں حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی چترکار ہلاک ہوگئیں۔ مظاہرین نے ان کے گھر کو نذرِ آتش کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس گئیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہیں فوری طور پر کیرتی پور برن ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے کو مین ہول اور کینال میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ
راجیہ لکشمی چترکار کا پس منظر
دی مرر کے مطابق راجیہ لکشمی چترکار سابق وزیرِاعظم جھالناتھ کھنال کی اہلیہ تھیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کلینک آن وہیل کے لیے جدید گاڑیاں خریدنے کی منظوری، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں مانیٹرنگ، رپورٹنگ اینڈ ایلویشن ڈیپارٹمنٹ کا الگ شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پر پابندی اور ہنگامے
واضح رہے کہ نیپال میں حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتے فیس بک، یوٹیوب سمیت 26 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
وزیرِاعظم کے پی شرما اولی کا گھر بھی متاثر
اسی دوران وزیرِاعظم کے پی شرما اولی کے گھر کو بھی مشتعل افراد نے آگ لگا دی۔ کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے چند روز قبل تمام جماعتوں کو مذاکرات کے لیے بلایا تھا تاکہ ملک میں پھیلی بدامنی کا خاتمہ کیا جا سکے۔








