پارٹی کا واضح موقف ہے ہم کسی قسم کےتشدد کے حامی نہیں: سلمان اکرم راجا

پی ٹی آئی کا موقف
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کا واضح موقف ہے کہ ہم کسی قسم کے تشدد کے حامی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگ گئی
شفاف تحقیقات کی ضرورت
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انڈا مارنے والے واقعہ اور کل کے واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالا جیل کے باہر جان بوجھ کر ایک صورتحال پیدا کی جا رہی ہے، لڑائی جھگڑے پر دہشت گردی کی ایف آئی آر کاٹ دینا سراسر زیادتی ہے۔
سیاسی عمل کی اہمیت
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی عمل کو روکنے سے معاشرے میں انتشار پھیلے گا، پارٹی کے ہر شخص اور ہر لیڈر کو برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا بڑا مقصد ہے، ہم جمہوریت اور آئین کی بات کرتے ہیں، آزادی صحافت ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ کا حصہ ہے۔