نیپال میں خوفناک مظاہروں کی اصل وجہ سامنے آ گئی

نیپال میں پرتشدد مظاہرے

کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپال میں نوجوانوں کی جانب سے کیئے جانے والے پرتشدد مظاہروں کی حقیقت معروف نیپالی صحافی رانجو کافلی نے بیان کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ ساڑھے 17 ہزار سے 18 ہزار ارب روپے تک رہنے کا تخمینہ

نیپالی حکومت کی صورتحال

پاکستان کے سینئر صحافی اجمل جامی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں رانجو کافلی نے بتایا کہ نیپال میں صورتحال بھیانک ہے، کابینہ کے وزیر سیف زون میں ہیں، ان کی رہائشگاہوں میں آگ لگی ہوئی ہے، وزیراعظم نکل گئے ہیں، صدر نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ یہ سارے حالات اس لئے ہوئے کیونکہ نوجوان نسل کو سیاستدانوں کے انتہائی پر تعیش لائف اسٹائل سے مسئلہ تھا۔ ایک طرف ان کا طرز زندگی اور نظریہ دوسری طرف ہے، نوجوان نسل کا ماننا ہے کہ سیاستدانوں کا پرُ تعیش طرز زندگی دراصل کرپشن کو بڑھاوا دیتا ہے، جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

احتجاج کی وجوہات

انہوں نے کہا کہ انہی دنوں میں نیپال میں ایک وزیر کی گاڑی نے نوجوان لڑکی کو ٹکر ماری تھی جس پر وزیراعظم نے بیان دیا کہ یہ کوئی اتنا سنجیدہ معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ کوئی سیاسی کھیل ہو سکتا ہے۔ ان کا ردعمل نوجوانوں کو ٹچ کر گیا کہ لڑکی آئی سی یو میں زیر علاج ہے مگر ملک کا سربراہ کیسے بیان دے رہا ہے۔ نوجوانوں نے احتجاج کا اعلان کر دیا، انہی دنوں میں سوشل میڈیا پر پابندی بھی لگ گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...