جلالپور پیر والا میں کشتی کے مالک نے ایک طرف جانے کیلئے متاثرین سے 40 ہزار روپے لینا شروع کر دیئے

سینئر صحافی حامد میر کی ویڈیو شیئرنگ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں جلالپور پیر والا کا کشتی کا مالک شہریوں سے ایک طرف جانے کے لئے 40 ہزار روپیہ وصول کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے نور مقدم کا قتل ہوا، ساڑھے 11بجے مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا، وکیل سلمان صفدر کے دلائل
کشتی مالک کی جانب سے قیمت کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق، کشتی کے مالک کی جانب سے سیلاب متاثرین سے ایک طرف جانے کا 40 ہزار روپے طلب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو بنانے والا شخص کشتی کے مالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے: "کوئی ظلم نہ کر، 30 سے 40 ہزار روپے لے رہے ہو۔" جس پر کشتی کا مالک جواب دیتا ہے کہ یہ "تیل کے پیسے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: لاہور کےعلاقے والٹن، برکی اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ، سائرن بج اٹھے
متاثرین کی مشکلات اور کشتی کا سوال
وہ شخص کہتا ہے: "یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، جن کے پاس پیسے نہیں ہیں کیا وہ چھلانگیں لگائیں اور ڈوب مریں؟ مجھے بتاؤ کشتی کتنے کی ہے، میں یہیں تمہیں پیسے دیتا ہوں، بتاؤ کشتی کتنے کی ہے، لاکھ یا دو لاکھ روپے کی ہے؟ میں کشتی خرید کر اسے مفت چلا دوں گا۔"
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
یہ جلالپور پیر والا ہے ایک پرائیویٹ کشتی والا متاثرین سیلاب سے صرف ایک طرف جانے کا چالیس ہزار مانگ رہا ہے آنا جانا اسی ہزار روپے میں ہو گا پانی میں پھنسے لوگ منہ مانگے پیسے دیکر خشکی پر تو آ جاتے ہیں لیکن آگے کدھر جائیں؟ متاثرین کو سنبھالنے کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں pic.twitter.com/bJQiaPJxUB
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 10, 2025