سوشل میڈیا پر فحش ویڈیو شیئر کرنے والی ٹک ٹاکر علیشاہ کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور میں فحش مواد شیئر کرنے والے گرفتار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والی ٹک ٹاکر علیشاہ اور خواجہ سرا سجل کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں کشیدہ صورتحال: وزیر داخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے
پولیس کی کارروائی
تفصیلات کے مطابق، سی سی پی او پشاور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ علیشاہ 007 نامی ٹک ٹاکر کی جانب سے سوشل میڈیا پر فحش اور قابل اعتراض ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی تھیں۔ جس پر تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا کے خلاف سخت اقدامات
پشاور پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر بے حیائی پھیلانے والے سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ اسی ضمن میں بے حیائی پھیلانے والے ملزم خواجہ سرا سجل سکنہ کوتوالی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔