پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا
پنجاب پولیس کی خاتون افسر کی کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کی باہمت اور فرض شناس خاتون افسر ایس پی عائشہ بٹ نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر دیا، انہیں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس (IAWP) کی جانب سے "Excellence in Performance Award 2025" سے نوازا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی رجسٹرار ودیگر کیخلاف آج ازخود توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی
ایوارڈ کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ باوقار اعزاز سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ 62 ویں سالانہ کانفرنس کے دوران ایس پی عائشہ بٹ کو دیا گیا، ایوارڈ کی تقریب میں دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والی 300 سے زائد خواتین پولیس افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا نے ملک بھر میں پوسٹ آفسز میں شناختی کارڈ سروس بند کردی
عالمی اعزاز کی تفصیلات
تقریب میں IAWP کی صدر جولیا جیگر نے ایس پی عائشہ بٹ کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں یہ عالمی اعزاز پیش کیا، یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے صرف ایک ایسی خاتون پولیس افسر کو دیا جاتا ہے جو اپنے معاشرے میں نمایاں خدمات سرانجام دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور کے میٹرک بورڈ کے نتائج، ایک ہی اسکول کی طالبات کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن
ایڈمن کی خدمات اور اعتراف
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ اس وقت سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) گوجرانوالہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈ ٹریفک سیفٹی پولیسنگ، عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد و روابط کو فروغ دینے اور فرائض کی ادائیگی میں مثالی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کی جانب سے مبارکباد
پنجاب پولیس کی قیادت اور افسران نے ایس پی عائشہ بٹ کو اس عالمی اعزاز پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے پوری فورس کیلئے فخر کا لمحہ قرار دیا۔








