بارشوں اور سیلاب کے باعث کون کونسی فصلیں شدید متاثر ہوئیں ۔۔؟ تفصیلات جانیے
بارشوں اور سیلاب کا اثر
حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بارشوں اور سیلاب کے باعث کپاس، دھان، سبزیاں اور کھجور کی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں کامیابیاں پاک فضائیہ کی صلاحیت کا ثبوت ہیں، ایئر چیف مارشل
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری زراعت سندھ محمد زمان ناریجو کی زیر صدارت حیدرآباد میں 2 اجلاس ہوئے۔ پہلا اجلاس بارش اور سیلاب ایمرجنسی 2025ءکے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن آفس میں ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز زراعت، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کا لوک ورثہ میں پنجاب اور سندھ پویلینز کا دورہ،میلے ہمارے معاشرے کیلئے ناگزیر ہیں: سردار سلیم حیدر خان
محصولات کا نقصان
’’جنگ‘‘ کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث کپاس، دھان، سبزیاں اور کھجور کی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ تقریباً 4 لاکھ ایکڑ کچے کے علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
ہنگامی حکمت عملی
سیکریٹری زراعت نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ ہنگامی حکمت عملی تیار کریں تاکہ درپیش مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے۔ متاثرہ کاشتکاروں کے لیے بینظیر ہاری کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جائے تاکہ انہیں جلد از جلد سہولتیں اور امداد فراہم کی جا سکے۔








