افغان ہماری دھرتی پر روزی کما رہے ہیں اور ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع کی تنقید

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان ہماری دھرتی پر روزی کما رہے ہیں اور ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔ ہم نے جن کے لیے 2 طویل جنگیں لڑیں، اپنا امن اور اپنی معیشت تباہ کر لی۔ دنیا کی تاریخ میں اتنی محسن کشی کبھی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ آنے والے شہریوں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

میجر عدنان اسلم کی شہادت

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ میں زخمی ہو کر شہادت کا رتبہ پانے والے میجر عدنان اسلم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افغان ہماری دھرتی پر روزی کما رہے ہیں اور افغان سر زمین سے دہشت گرد ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے آتے ہیں۔ پاک فوج نے پھر اپنے ایک بہادر بیٹے کو وطن پہ قربان کیا، 5 دہشت گردوں میں سے 3 افغان تھے جب کہ 2 کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔

افغان مہاجرین کا اثر

انہوں نے کہا کہ ہم نے جن کے لیے 2 طویل جنگیں لڑیں، اپنا امن اور اپنی معیشت تباہ کر لی، لاکھوں شہید ہوگئے، 60، 70 لاکھ افغان ہماری دھرتی پہ موجود ہیں، روزی کما رہے ہیں، بڑے بڑے ٹرانسپورٹر اور ارب پتی ٹھیکیدار ہیں۔ افغان سر زمین سے ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گرد اور افغان شہری آتے ہیں۔ دنیا کی تاریخ میں اتنی محسن کشی کبھی نہیں ہوئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...