لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Election Commission Issues Notification
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کا بھائی بھی اسلام آباد میں گرفتار
Details of the Election
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ پنجاب سے جنرل سیٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر قاسم اور سلمان نے برطانوی شہری بن کر پاکستان آنا ہے تو ایسی صورت میں برطانوی حکومت نے انہیں مظاہروں اور ہجوم سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، عثمان شامی
Conditions of the Notification
نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمہ کے فیصلہ سے مشروط کر کے جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں پر کنٹینر گرنے سے 4 افراد کی جان چلی گئی
By-Election Details
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے گزشتہ روز پولنگ ہوئی تھی۔
PTI's Boycott and Ballot Paper Information
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا لیکن نام واپس نہ لینے کے باعث بیلٹ پیپر پر ن لیگ کے رانا ثناء اللّٰہ اور پی ٹی آئی کی سلمیٰ اعجاز کا نام موجود تھا۔