عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز معطل، 1980 کے قواعد بحال

سپریم کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے سے متعلق نئے قواعد کو معطل کر دیا ہے، اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات میں تحریک انصاف کو کم از کم دو تہائی اکثریت ملی، امیر جماعت اسلامی

نئے قواعد کا معطل ہونا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نافذ کئے گئے عدالتی فیسوں میں اضافے کے قواعد کو معطل کر دیا گیا ہے اور اب عدالتی فیسیں صرف سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی واجب الادا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے باہر جبر و استبداد کی ایک اور سیاہ رات رقم کی گئی، نہتے لوگوں پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے، جنید اکبر خان

پرانی شرحوں کی بحالی

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 1980 کے قواعد کے مطابق ہی عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز کے پرانے نرخ بحال کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

فل کورٹ اجلاس کی تفصیلات

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافے کے رولز کو معطل کیا گیا تھا۔

قانونی ماہرین کا تجزیہ

قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے وکلاء اور سائلین کو وقتی طور پر ریلیف حاصل ہوگا، جبکہ عدالتی اصلاحات سے متعلق مستقبل میں مزید مشاورت متوقع ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...