ٹرمپ کا یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ
ٹرمپ کا یورپی یونین کو مطالبہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔
یہ بھی پڑھیں: داؤدی بوہرہ مسلم کمیونٹی کے 53 ویں روحانی پیشوا سے قونصل جنرل حسین محمد سے ملاقات، عید کی مبارک باد دی
یورپی حکام کے ساتھ ملاقات
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، ٹرمپ نے یورپی یونین حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکا روسی تیل کے بڑے خریدار ممالک، چین اور بھارت، پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے لیکن یہ اقدام یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہی اٹھایا جائے گا۔
موجودہ ٹیرف کی صورت حال
ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اس وقت بھی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد اور چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، تاہم روس سے تیل خریدنے اور تجارتی ڈیل نہ کرنے کی وجہ سے ان دونوں ممالک پر دباؤ مزید بڑھایا جائے گا۔








