اداکارہ ایمن زمان کا شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان
ایمن زمان نے علیحدگی کا اعلان کیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ ایمن زمان نے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
سوشل میڈیا پر مواد ہٹانا
اداکارہ و ٹک ٹاکر ایمن زمان سوشل میڈیا پر اپنے شوہر مجتبیٰ لاکھانی کیساتھ لی گئی تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں، جس کے بعد صارفین میں تشویش پائی جارہی تھی، جس پر صارفین نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے تو تصدیق کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین رسالت (295 سی) کا مقدمہ درج
علیحدگی کی تصدیق
تاہم اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سٹوری شئیر کرتے ہوئے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے، اداکارہ کی تصدیق کے بعد مداح حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
مجتبیٰ لاکھانی کا بیان
دوسری جانب مجتبیٰ لاکھانی نے دعویٰ کیا کہ ان کا رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی کاغذی کارروائی نہیں ہوئی ہے اس لیے ابھی یہ رشتہ ختم نہیں ہوا اور کس نے کس کو دھوکا دیا یہ خدا بہتر جانتا ہے۔
ایمن زمان کی اداکاری کی شروعات
خیال رہے کہ ایمن زمان چندا، بےلگام، ہانیہ، کچا دھاگا، انعامِ محبت اور سوتیلی ممتا جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔








