لاہور میں 13 سالہ بچی کو راستے میں اونچی آوازیں کسنے اور چھیڑنے والا اوباش گرفتار

پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ہربنس پورہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ 13 سالہ بچی کو آتے جاتے راستے میں ہراساں کرنے، اونچی آوازیں کسنے اور چھیڑنے والے اوباش کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کی شناخت
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق الزام میں ملوث ملزم حسنین بچی کو اکثر راستے میں ہراساں کرتا تھا، اونچی آوازیں کستا اور غیر مناسب حرکتیں کرتا تھا۔ بچی کے والد اکبر کی مدعیت میں ملزم حسنین کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔