وفاقی کابینہ کا گیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے گیس کے نئے کنکشن پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ
پریس کانفرنس کی تفصیلات
وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم اور کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گیس کے نئے کنکشن دیے جائیں گے، جو مشکلات گیس کا کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پیش آرہی تھیں، وہ دور ہوں گی۔
عوام کے لئے خوشخبری
وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کی پریشانی کے پیش نظر گیس کے نئے کنکشن پر سے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب آر ایل این جی کے نئے کنکشن دیے جائیں گے۔ ایل پی جی مہنگا ترین ایندھن ہے اور لوگوں کو سلنڈر بھروانے میں بھی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ آر ایل این جی مہنگی ہوگی مگر پھر بھی یہ درآمد کردہ ایل پی جی سے 30 سے 35 فیصد سستی ہوگی۔








