یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری کر دیاگیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو یکم ستمبر 2025ء سے فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے تحت کارپوریشن کے 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ مالی پیکج دیا جائے گا۔ مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مجموعی طور پر 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پیکج فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے، آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی: اعظم نذیر تارڑ

مالی پیکج کی تفصیلات

سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 سال یا کم سروس پر مستقل ملازمین کو باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی۔ جبکہ 20 سال سے زائد سروس والے مستقل ملازمین کو مکمل برسوں کی 2 جاری بنیادی تنخواہیں دی جائیں گی۔ 20 سال تک سروس پر مستقل ملازمین کو مکمل برسوں کی 3 جاری بنیادی تنخواہیں ملیں گی یا باقی مہینوں تک 1.25 کی جاری بنیادی تنخواہ ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بے عزتی کا سامنا: بھتہ لینے کے باوجود منشیات فروش کا ایس ایچ او کے خلاف احتجاج

ملازمین کی تعداد اور پیکیج تقسیم

5 ہزار 229 مستقل ملازمین کو مجموعی طور پر 13 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ کنٹریکٹ ملازمین کے لیے 2 سال یا کم سروس پر باقی مہینوں کی جاری بنیادی تنخواہ دی جائے گی، جبکہ 16 سال تک سروس پر 30 بنیادی تنخواہیں ملیں گی۔ 16 سال سے زائد سروس پر 35 بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کنٹریکٹ ملازمین کے لیے ایوارڈز

3 ہزار 323 کنٹریکٹ ملازمین کو 3 ارب 60 کروڑ 20 لاکھ روپے کا پیکج دیا جائے گا۔ ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے 2 سال یا کم سروس پر باقی مہینوں کی تنخواہ 37 ہزار روپے کے حساب سے دی جائے گی۔ جبکہ 10 سال تک سروس پر 15 تنخواہیں (37 ہزار روپے فی تنخواہ) دی جائیں گی۔

تنخواہوں کی تقسیم

10 سے 15 سال سروس پر 28 تنخواہیں ملیں گی اور 15 سال سے زائد سروس پر 30 تنخواہیں دی جائیں گی۔ 2 ہزار 854 ڈیلی ویجرز کو مجموعی طور پر 2 ارب 71 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پیکج دیا جائے گا۔ تنظیم نو پلان کے تحت پہلے فارغ کیے گئے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین بھی اس پیکج کے اہل ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...