لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم کریں گے، ہمارا منشور دہشت گردی کو روکنا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان کا عزم

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ انسداد دہشت گردی کا قانون عام عوام پر لاگو نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف

دہشت گردی کے خلاف کارروائی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمان کے علاقے میں مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ فرانس میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد ایک دن میں قانون تبدیل ہوا۔ 2016 میں وکلاء کا قتل ہوا، 2016 واقعے کا ماسٹر مائنڈ سعید بادینی گرفتار ہوا، سعید بادینی کا بروقت ٹرائل نہیں کیا گیا۔ لاشیں اٹھانے والوں سے تکلیف کا پوچھیں، دہشتگردی کے خلاف کوئی گواہی دینے کے لئے تیار نہیں۔

لاپتہ افراد کا مسئلہ

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔ جو شخص گرفتار ہوگا اس کے اہل خانہ کو اسی وقت اطلاع دی جائے گی۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم کریں گے۔ ہم سب دہشتگردی کا شکار ہیں، کیا ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لیڈ نہ لیں؟ پارلیمنٹ کی قیادت کے بغیر ہم جنگ نہیں جیت سکتے، ہمارا منشور دہشتگردی کو روکنا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...