اسرائیلی حملے کے بعد اماراتی صدر قطر پہنچ گئے
متحدہ عرب امارات کے صدر کا قطر دورہ
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے صدر قطر پہنچ گئے۔ وہ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے امارات گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ کے گلوکار زوبین گارگ سکوبا ڈائیونگ کرتے چل بسے
اسرائیلی حملے کی نوعیت
سی این این کے مطابق اسرائیل کا یہ حملہ حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا لیکن اس نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل نے کسی خلیجی ملک پر حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کی
اماراتی صدر کا استقبال
قطر کے امیر نے خود ایئرپورٹ پر یو اے ای کے صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اماراتی صدر نے اس حملے کو "مجرمانہ" قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں مزید تصادم جنم لے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مستحق بچوں کو زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرکے اللہ اور اس کے بندوں کو خوش کرنے کی کوشش ضرور کی، سرکاری افسروں کی یہ ذمہ داری ہونی چاہیے۔
تعلقات میں تناؤ
اگرچہ متحدہ عرب امارات نے 2020 میں اسرائیل سے امن معاہدہ کیا تھا، لیکن غزہ کی جنگ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔
قطر اور یو اے ای کے درمیان تعلقات
یہ دورہ قطر اور یو اے ای کے درمیان ایک اہم لمحہ ہے، کیونکہ ماضی میں دونوں ممالک سخت حریف سمجھے جاتے تھے۔








