ہماری ترجیح متاثرین سیلاب کی آبادکاری اور بچوں کے چہروں کی مسکراہٹ واپس لانا ہے: وزیر تعلیم
وزیر تعلیم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات رات گئے ایک بار پھر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے ملتان پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیلابی صورتحال اور انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او نمائشی ایریا چین، پاکستان اقتصادی تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا
ریلیف کیمپوں کا معائنہ
وزیر تعلیم نے ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے ریلیف آپریشنز کی رفتار، وسائل کی فراہمی اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ودیگر سیاسی رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں ریلیف مل گیا
انتظامیہ کو ہدایات
رانا سکندر حیات نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ متاثرین کی آباد کاری کے عمل میں کوئی کمی نہ چھوڑیں اور بروقت اور مؤثر اقدامات کے ذریعے متاثرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا
سیلاب متاثرین کی خدمت
رانا سکندر حیات نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ ہر لمحہ سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ریلیف کیمپوں میں تعلیم اور صحت سے لے کر روزمرہ سہولیات تک ہر پہلو پر مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر اس آزمائش کو عزم و حوصلے کے ساتھ عبور کریں گے۔
اولین ترجیح
وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح متاثرین کی مشکلات کم کرنا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ واپس لانا ہے۔








