اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 ارب بیرل تیل پاکستان کی معیشت کیلیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، ابراہیم حسن مراد
موسم کا عمومی حال
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعد از دوپہر کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
خصوصی علاقوں میں بارش کی توقع
اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
سندھ اور بلوچستان کی صورتحال
کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، جامشورو اور دادو میں بارش جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا مستقبل میں بجلی کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ، سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان
آزاد کشمیر میں بارش
آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
بارش کی مقدار
کراچی کے علاقے (ڈی ایچ اے (فیز 2) میں سب سے زیادہ بارش 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اورماڑہ 30، پسنی 11، لسبیلہ 10 اور گوادر میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔