سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے مہمند ضلع، بنوں اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

آپریشن کی تفصیلات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات پر 9 اور 10 ستمبر کی رات کارروائیاں کیں جن میں 19 خوارجی منطقی انجام کو پہنچے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند کے علاقہ گولونو میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، خوارجیوں کے ٹھکانے پر سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے، دوسرا آپریشن ضلع شمالی وزیر ستان کے عمومی علاقہ دتہ خیل میں کارروائی میں 4 خوارج مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: یحییٰ سنوار کی موت والا صوفہ میری ماں کا دیا ہوا ہے: وہ گھر جہاں اسرائیل نے حماس کے سربراہ کو ہلاک کیا

متاثرہ علاقوں کی صورت حال

اس کے علاوہ ضلع بنوں میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں ایک خارجی دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں سے اسلحہ بارود برآمد ہوا، خوارج علاقہ میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے، بچے کچھے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیوٹاؤن سمیت دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

وزیر اعظم کا پیغام

وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و اہلکار فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، دفاعِ وطن کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ان شاء اللہ عوام کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...