امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
چارلی کرک کی ہلاکت
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کوئی ایک کے بعد ایک طنزیہ سوال کرے اور جواب نہ سنے تاکہ اس کا گمراہ کن اور جھوٹا کونٹینٹ بن جائے تو اسے وہاں سے نکالنا ضروری ہوتا ہے، گلوکار جواد احمد
ٹرمپ کا بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نوجوانوں کے خیالات کرک سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکا، امریکا میں اتوار تک پرچم سرنگوں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات پر فیکٹ شیٹ جاری، جنوری تا جون 6ماہ کے دوران 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے
فائرنگ کا واقعہ
چارلی کرک یوٹا ویلی یونیورسٹی میں فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان کی سرجری کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی۔ چارلی کرک کا قاتل تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے: روسی صدر پیوٹن
متنازع تقریر
چارلی کرک کو ٹرانس جینڈرز سے متعلق تقریر کے دوران گولی ماری گئی۔ کرک یوکرینی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔
یورپی پالیسیوں پر تنقید
کرک یوکرین کو فوجی امداد کے مخالف تھے، وہ روس سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی بھی وکالت کرتے تھے۔








