اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں: قطری وزیراعظم
قطر کے وزیراعظم کا بیان
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غم پرانے ہیں اور سال نئے۔۔۔
نیتن یاہو پر الزام
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسرائیل نیتن یاہو نے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، ایران بھی میدان میں آگیا، اہم بیان جاری کردیا
یرغمالیوں کا مستقبل
قطری وزیراعظم نے کہا کہ حماس پر اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کا مستقبل مزید تاریک کر دیا ہے اور اب ان کی رہائی تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
حملے کی تفصیلات
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس کا موقف
حماس کے مطابق اس حملے میں تنظیم کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے اور دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوئے جبکہ مرکزی قیادت محفوظ رہی۔ قطر کی وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کی کہ حملے میں ایک سکیورٹی افسر شہید اور ایک زخمی ہوا۔








