پہلا ٹی ٹوئنٹی: بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

جنوبی افریقہ کی فتح

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

میچ کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو مزید متاثر کرتے ہوئے اسے صرف 7.5 اوورز تک محدود کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ائیر پورٹ پر کارگو طیارے کا انجن اڑان بھرتے ہی دھماکے کے بعد بند ہوگیا، ہنگامی لینڈنگ

جنوبی افریقہ کے اسکور

جنوبی افریقہ ٹیم 7.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناچکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق کیا تجویز دی گئی ہے؟ مسودے میں انکشاف

انگلینڈ کی بولنگ

انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی فضاء، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کی اپیل

انگلینڈ کا ہدف

مزید بارش کے باعث انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پانچ اوورز میں 69 رنز کا ہدف ملا تاہم انگلینڈ کی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز ہی بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگر، دو افراد ہلاک

انگلینڈ کی اننگز کے نمایاں کھلاڑی

جوز بٹلر 25 اور سیم کرن ناٹ آؤٹ 10 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جیکب بیتھل سات، ٹام بینٹن 5 جبکہ کپتان ہیری بروک اور فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی بولنگ

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش اور مارکو جینسن نے دو، دو جبکہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...